وزیر اعلی بلوچستان سے ناصر خان جنجوعہ کی ملاقات

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری2015ء) وزیر اعلی بلوچستان ے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے ملاقات کی اور بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات پر امن طریقے سے مکمل ہونے پر صوبائی حکومت کو مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کے انتہائی پر امن طریقے سے مکمل ہونے پر بلوچستان کی مخلوط حکومت، منتخب بلدیاتی نمائندگان اور صوبے کی عوام کو مبارکباد پیش کی۔

جنرل ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان وہ واحد صوبہ ہے جہاں بلدیاتی انتخابات مخلوط حکومت کی معاملہ فہمی، سیاسی بصیرت اور مخلصانہ کوششوں کی بدولت پایہ تکمیل تک پہنچے ہیں اور اس کا سہرا صوبے کی غیور عوام کو جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج بھی اس اہم مرحلے میں بلوچستان کے شانہ بشانہ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :