جمرود ، کار کے خفیہ خانوں سے 50 کلوگرام چرس برآمد،دو ملزم گرفتار

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:23

جمرود(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء)خیبر ایجنسی کے تحصیل جمرود میں خاصہ دار فورس نے تلاشی کے دوران کار کے خفیہ خانوں سے 50 کلوگرام چرس برآمد کرکے دوملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

خاصہ دارفورس کے مطابق تحصیل جمرود کے تختہ بیگ چیک پوسٹ پر دوران تلاشی خاصہ دار فورس نے کار نمبر LOV 5651 کے خفیہ خانوں سے 50کلوگرام چرس برآمد کرکے باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا۔گرفتارملزمان کو جمرود حوالات میں بند کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔ قبضہ میں لینے والی چرس کی قیمت 25لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔