شکار پور دھماکے کے 14 زخمیوں کو سی ون تھرٹی کے ذریعے کراچی لایا گیا

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:23

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) شکار پور بم دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے 14 زخمیوں کو سی ون تھرٹی طیارے کے زریعے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔14زخمیوں کو رات گئے پاک فضائیہ کے طیارے سی ون تھرٹی کے ذریعے کراچی لایا گیا۔اس موقع پر وزیر اعلی ہاو‘س کے ترجمان وقار مہدی، شرمیلا فاروقی، راشد ربانی، کمشنر کراچی سمیت دیگر عہدیدار موجود تھے۔

(جاری ہے)

کراچی لائے گئے 14 زخمیوں کی عیادت کے لیے مختلف سیاسی رہنماوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔اسپتال کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما حسن ظفر نقوی نے کہا کہ دھرنے نہ دیتے تو وزیراعلیٰ سندھ شکار پور میں حادثے کی جگہ کا دورہ نہ کرتے۔ ایم کیو ایم رابطہ کے وفد نے بھی اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔ ۔مسلم لیگ(ق) کے رہنما حلیم عادل شیخ اور تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کی قیاد ت میں وفود نے بھی نجی اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور سانحہ شکار پور کی شدید مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :