گلگت بلتستان الیکشن‘ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس پرسوں طلب

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) گلگت بلتستان میں عام انتخابات کیلئے (ن) لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس پرسوں پیر 2 فروری کو طلب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعطم نواز شریف کی ہدایت پر ہونے والے اس اجلاس کی صدارت راجہ ظفرالحق کریں گے جبکہ ظفر اقبال جھگڑا‘ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر برجیس طاہر‘ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف‘ کیپٹن (ر) صفدر‘ ماروی میمن‘ وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید اور (ن) لیگ بلتستان کے صدر حافظ حفیظ الرحمن شرکت کریں گے۔