انسداد دہشت گردی فورس کے پہلے بیچ کی پاسنگ آﺅٹ آج ہو گی

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری2015ء)انسداد دہشت گردی فورس کے پہلے بیج کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ آج ہو نے جا رہی ہے جس میں وزیراعظم نواز شریف مہمان خصوصی ہوں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسدادد ہشت گردی فورس کے لیے 1182نوجوانوں کو منتخب کیا گیا ہے جس میں سے پہلے بیج میں 421مر داور 16خواتین کو پاس آﺅٹ کیا جارہاہے ۔ پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں آرمی چیف راحیل شریف ،ڈی جی رینجرز اور مہمان خصوصی نواز شریف ہوں گے ۔جوانوں کی ٹریننگ پاک فوج کے ایس ایس جی گروپ کے لیفٹینٹ کرنل کی زیر نگرانی لاہور ایلیٹ فورس سکول میں جوانوں کی ٹریننگ کی گئی ۔