سی آئی ڈی پولیس نے شکارپو ر خودکش حملہ آور کے اعضاءڈھونڈ لیے

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:00

سی آئی ڈی پولیس نے شکارپو ر خودکش حملہ آور کے اعضاءڈھونڈ لیے

شکار پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری2015ء) سی آئی ڈی پولیس کے انچارج راجہ عمر خطاب نے کہا ہے کہ شکار پور امام بارگاہ میں دھماکہ خودکش تھا اور خود کش حملہ آور کے جسم کے حصے بھی تلاش کر لیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سی آ ئی ڈی انچار ج نے کہاہے کہ حملہ کرنے والے دہشت گرد کی عمر تقریبا ً 21سال تھی اوردہشت گرد کی موقعہ سے دائیں ہاتھ کی چار انگلیاں اور ایک ٹانگ ملی ہے ۔انہوںنے کہاہے کہ دہشت گرد کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے دہشت گرد کے جسم کے حصوں کا ڈی این اے ٹیسٹ اور اس کا نادرا ریکارڈ بھی چیک کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :