پشاور :پولیس کے سرچ آپریشن اور لوڈشیڈنگ، اہل علاقہ کا مظاہرہ

ہفتہ 31 جنوری 2015 11:49

پشاور :پولیس کے سرچ آپریشن اور لوڈشیڈنگ، اہل علاقہ کا مظاہرہ

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری2015ء) پشاور کے نواحی علاقہ اچینی کے رہائشیوں نےپولیس کے سرچ آپریشن اور طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ مظاہرین نے رنگ روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کےلئے بلاک کر رکھا ہے۔ جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اچینی کے رہائشی گزشتہ شب پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن اور طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف اچینی چوک کے مقام پر جمع ہوئے ۔

اور رنگ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ اس موقع پر مظاہرین پولیس سرچ آپریشن کے خلاف نعرہ بازی کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رکن خیبرپختون خوا اسمبلی فضل الہی مظاہرین سے مذاکرات کےلئے اچینی چوک پہنچے جہاں وہ مظاہرین سے مذاکرات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :