شکار پور امام بارگاہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد ستاون ہوگئی

ہفتہ 31 جنوری 2015 10:54

شکار پور امام بارگاہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد ستاون ہوگئی

شکار پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری2015ء) سانحہ شکار پور میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ستاون ہوگئی ہے ، ابتدائی رپورٹ میں ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ خود کش تھا جس میں آر ڈی ایکس اور سی فور کا استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور وہاں سے تمام ضروری شواہد اکٹھے کر کے لیبارٹری بھجوا دئیے ہیں جس کا معائنہ کرنے کے بعد تفصیلی رپورٹ جاری کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے حملے کو خودکش قرار دئیے جانے کے بعد حملے کا مختلف پہلوئوں سے جائزہ لیا جا رہا ہے ، اداروں کی جانب سے تیار کی جانے والی خصوصی رپورٹ دنیا نیوز کو موصول ہو گئی ہے جس میں ابتدائی تحقیقات کی تمام تفصیلات درج ہیں ۔

متعلقہ عنوان :