بابر خان کی نویں جماعت کی طالبہ سے دوسری شادی

جمعہ 30 جنوری 2015 00:05

بابر خان کی نویں جماعت کی طالبہ سے دوسری شادی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جنوری۔2015ء)ٹپاکستانی ڈراموں کے ادا کار بابر خان نے نائن کلاس کی طالبہ سے دوسری شادی کرلی یاد رہے کہ گذشتہ سال مارچ میں بابر خان کی پہلی بیوی ثناء خان جوکہ خود ماڈل اور اداکارہ تھیں ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئی تھیں جبکہ بابر خان زخمی ہوگئے تھے سوشل میڈیا اور شوبز سے متعلق فیس بک پیجز پر شیئر ہونے والی پوسٹ میں بابر خان کی دوسری شادی کی اطلاع دی گئی ہے جبکہ شادی کی تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں بتایا گیا ہے کہ بابر خان پہلی بیوی کے انتقال کے بعد کزن بسماء خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں بسماء خان نویں جماعت کی طالبہ ہیں اور ان کا نکاح ایک پرائیوٹ تقریب میں ہوا جس میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی دوسری جانب بابر خان نے اب تک دوسری شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے ۔