وقت آگیا عوام حکمرانوں کو پارلیمنٹ ہاؤس میں آکر جوتے مارے گی، بابر اعوان ،
شاہد خاقان عباسی کیخلاف تحریک استحقاق پیش کرنے جارہا تھا لیکن مک مکا کی سیاست کے سوداگروں نے تحریک استحقاق پیش کرنے سے روک دیا،صحافیوں سے گفتگو
جمعہ 30 جنوری 2015 23:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کیخلاف تحریک استحقاق پیش کرنے جارہا تھا لیکن مک مکا کی سیاست کے سوداگروں نے تحریک استحقاق پیش کرنے سے روک دیا ۔
(جاری ہے)
جمعہ کے روز سینیٹر بابر اعوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں غریب عوام کو پٹرول قلت سے تکلیف ہونے کی وجہ سے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کیخلاف تحریک استحقاق پیش کرنے جارہا تھا جس میں موقف پیش کیا گیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے جان بوجھ کر پٹرول بحران کو پیدا کیا اس لئے اس کا پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ بند کیاجائے لیکن مک مکا کی جمہوریت کے سوداگروں اور اپوزیشن جس کا میں حصہ ہوں انہوں نے منع کردیا ۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول فی بیرل پچاس روپے سے بھی کم ہوگیا ہے لیکن ملک میں 78روپے فی لیٹر پٹرول دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گنے کے چھلکے سے پٹرول بنا کر سرخ رنگ میں بیچا جارہا ہے اب وقت آگیا ہے کہ جب عوام حکمرانوں کو پارلیمنٹ ہاؤس میں آکر جوتے مارے گیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
-
9 مئی کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سب پہلے سے طے شدہ تھا، بانی پی ٹی آئی
-
شیرافضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرسکے
-
توشہ خانہ کیس،عمران خان، بشریٰ بی بی کی نیب طلبی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
پاکستان کی بڑی کامیابی،آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل
-
وزیراعظم کا ایرانی صدر کے حالیہ دورے میں طے معاہدوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کا حکم
-
ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند، ایک پر جرح مکمل
-
حکومت اور ایجنسی کیخلاف مداخلت کے الزامات کا جواب اٹارنی جنرل کے ذریعے جمع کرانے کا حکم
-
امریکا کی کال آنے سے قبل عمران خان کو رہا کرنا چاہیے، مشاہد حسین
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ نے دفتر خارجہ میں پودا لگایا
-
ایم ایل ون ملک کے مواصلات اور تجارت کے شعبوں کے لیے ناگزیر ہے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.