دہشت گردی کے خاتمہ کی طرح معیشت کی بحالی کیلئے بھی انقلابی اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے، عمران محمود

جمعہ 30 جنوری 2015 23:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈاپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے سینئر سنٹرل وائس چیئر مین عمران محمود نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کی طرح معیشت کی بحالی کیلئے بھی انقلابی اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اسوقت سب سے زیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کے صنعتی اداروں میں بجلی و گیس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ حکومت ملک میں دم توڑتی صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کوتحفظ دینے کیلئے برآمدی تاجرا ور صنعتکاروں کو ریلیف فراہم کرے تا کہ انکی حوصلہ افزائی ہو اور یہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے زیادہ سے زیادہ زر مبادلہ کما سکیں اور ملک کی معیشت کو مضبوط بنا سکیںAPBUMAکے سینئر سنٹرل وائس چیئر مین عمران محمودنے درآمدی تاجروں اور صنعتکاروں کو در پیش مسائل کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اسوقت تاجر و صنعتکار ان گنت مسائل کا شکار ہیں ایک طرف مختلف ری فنڈ کی مد میں ٹیکسٹائل برآمد کنند گان اربو ں روپے کے واجبات کی ادائیگی نہ ہونے سے دوسری طرف توانائی بحران صنعتی قرضوں پر بھاری مارک اپ کی شرح اور امن وامان کی ناقص صورتحال کا سامنا ہے گیس وبجلی سمیت تمام قدرتی وسائل کی صوبوں میں یکساں اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے اور حکومت سے ری فنڈز کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ملک میں اقتصادی ترقی اور قومی یکجہتی کو فروغ مل سکے۔