Live Updates

تحریک انصاف کا خیبرپختونخواہ سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

جمعہ 30 جنوری 2015 23:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا‘ چیئرمین عمران خان نے کورکمیٹی کی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں ہوا جس میں صوبہ خیبرپختونخواہ کی پارٹی قیادت سمیت پنجاب اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں سینیئر رہنماؤں کی مشاورت کے بعد عمران خان نے خیبرپختونخواہ سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا جبکہ ذرائع کے مطابق پنجاب اراکین کی جانب سے بھی سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا دباؤ تھا مگر عمران خان نے 2013 ء کے الیکشن میں کامیاب ہونے والے صوبہ خیبرپختونخواہ سے ہی سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات