کراچی، تعلیمات بنوی ﷺ کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، بلال سلیم قادری

جمعہ 30 جنوری 2015 23:23

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) سربراہ سنی تحریک صاحبزادہ بلال سلیم قادری نے کہا ہے کہ تعلیمات بنوی ﷺ کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تحفظ ناموس رسالت ﷺ ہمارے ایمان کا اہم جز ہے یہودو نصاریٰ ایک طویل عرصے سے مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن حدید سے آئے ہوئے علماکرام کے وفد سے قادری ہاؤس میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ یہودو نصاریٰ کی سازش کو اپنے شعور سے ناکام بنا دیں گستاخانہ خاکو ں کی اشاعت کے خلاف پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں مسلم حکمران گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف سنجیدگی کا مظاہر ہ کریں اور مشترکہ حکمت عملی بنا کر عالمی سطح پر دباؤ ڈالیں۔

متعلقہ عنوان :