اسلام آباد ہائیکورٹ کا پارلیمنٹ لاجز کے 120 رہائشی سوئٹس کیلئے دئیے گئے سنگل ٹینڈر منسوخ کرنے کا حکم
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا چیئرمین سی ڈی اے پر اظہار برہمی ، آپ سی ڈی اے کے اختیارات سنبھال نہیں سکتے تو عہدے سے مستعفی ہوجائیں،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ریما رکس
جمعہ 30 جنوری 2015 23:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے پارلیمنٹ لاجز کے 120 رہائشی سوئٹس کیلئے بغیر اوپن ٹینڈر فرنیچر اوپن ٹینڈر فرنیچر خریداری کیلئے دئیے گئے سنگل ٹینڈر کو منسوخ کرنے کا حکم‘ عدالت نے فرنیچر کی خریداری کیلئے رقم روکنے کا حکم‘ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چیئرمین سی ڈی اے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ چیئرمین سی ڈی اے کے آدھے اختیارات ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی‘ اراکین پارلیمنٹ اور سی ڈی اے یونین کے سیکرٹری جنرل چوہدری یاسین چلا رہے ہیں‘ آپ سی ڈی اے کے اختیارات سنبھال نہیں سکتے تو عہدے سے مستعفی ہوجائیں‘ پورے اسلام آباد میں شور مچا ہوا ہے کہ چیئرمین سی ڈی اے کے اختیارات ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی چلا رہے ہیں‘ عدالت ایک فقرہ ڈپٹی سپیکر اور دیگر اراکین پارلیمنٹ کیلئے تحریر کردے تو پوری زندگی کیلئے نااہل ہوجائیں‘ عدالت کی طرف سے سی ڈی اے میں کرپشن اور کرپٹ افسران کیخلاف وزیراعظم پاکستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ‘ وزیراعظم سی ڈی اے کے معاملات پر فوری نوٹس لیں اور خدارا! سے ڈی اے کو تباہی سے بچائیں۔
(جاری ہے)
برداشت نہ کریں اور کرپٹ افسران کیخلاف فوری انکوائری کا حکم دیں۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ لاجز کے 120 رہائشی مکانات کی خریداری کیلئے سی ڈی اے کو ٹینڈر جاری کرنے کا حکم دیا گیا تھا جس پر چیئرمین سی ڈی اے نے فوری خریداری کیلئے گجرات کی ایک کمپنی کو ٹینڈر جاری کیا تھا۔ کہا جارہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے احکامات کے مطابق گجرات کی ایک فورم کو ٹھیکہ دیا گیا۔ سردار محمد نواز کو ڈپٹی ڈائریکٹر لگایا گیا ہے جوکہ اس سے پہلے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ کے عہدے پر کام کررہے تھے۔۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.