آئی جی پنجاب کے مدرسہ بارے متنازعہ بیان پر سینٹ میں ہنگامہ،
وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمن ایوان کو مطمئن نہ کرسکے، ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے اپوزیشن کے شدید احتجاج کے بعد معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کردیا، آئی جی پنجاب کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے حکم
جمعہ 30 جنوری 2015 23:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) آئی جی پنجاب کے اس بیان پر سینٹ میں ہنگامہ ہوا کہ پنجاب میں غیر ملکی امداد سے چلنے والا کوئی مدرسہ نہیں‘ وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمن ایوان کو مطمئن نہ کرسکے‘ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے اپوزیشن کے شدید احتجاج کے بعد معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کردیا۔ جمعہ کے روز سینٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران صغریٰ امام کی طرف سے مدارس کی رجسٹریشن اور غیر ملکی فنڈز کے حوالے سے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمن نے بتایا کہ اس حوالے سے مواد اکٹھا کیا جارہا ہے۔
پنجاب میں کوئی مدرسہ غیر ملکی فنڈ سے چل رہا ہے یا نہیں‘ تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔ ان کے اس جواب پر ایوان میں متحدہ اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی شروع کردی۔(جاری ہے)
پی پی کے پارلیمانی لیڈر رضا ربانی‘ سینیٹر صغریٰ امام‘ افراسیاب خٹک‘ حاجی عدیل‘ اعتزاز احسن و دیگر سینیٹرز نے اس بات پر اعتراض کیا کہ ہمیں بتایا جائے کہ غیر ملکی فنڈز سے کوئی مدرسہ چل رہا ہے یا نہیں۔
اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیر مملکت کا جواب تسلی بخش نہیں۔ ہمیں بتایا جائے کہ پنجاب میں بیرونی امداد سے کوئی مدرسہ کام کررہا ہے یا نہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے اپوزیشن کے احتجاج کے بعد معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے حکم دیا ہے تاکہ وہ اپنے بیان کی وضاحت کریں۔۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.