حکو مت بجلی کی قیمتوں میں3روپے فی یونٹ اضافہ کر کے قوم کی جیبوں پر ڈاکہ مار نے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ‘ محمود الرشید ،
پنجاب میں چینی کی قیمت میں فی بوری100روپے اضافہ حکمرانوں کی غر یبوں کا خون نچوڑنے کی پا لیسی کا حصہ ہے‘ اپوزیشن لیڈر
جمعہ 30 جنوری 2015 22:38
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا ہے کہ حکو مت بجلی کی قیمتوں میں3روپے فی یونٹ اضافہ کر کے قوم کی جیبوں پر ڈاکہ مار نے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ‘پنجاب میں چینی کی قیمت میں فی بوری100روپے اضافہ حکمرانوں کی غر یبوں کا خون نچوڑنے کی پا لیسی کا حصہ ہے ‘دہشت گردکسی بھی صورت اپنے عزائم میں کا میاب نہیں ہونگے اورہم شکار پور اما م بارگاہ میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت اور ورثاء سے مکمل اظہار ہمدردی کرتے ہیں ۔
اپنے دفتر میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الر شید نے کہا کہ توانائی بحران کی وجہ سے پاکستان میں جتنی مہنگائی اور بے روز گاری ہوئی ہے ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی مگر اس کے باوجود لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کیلئے حکمرانوں کے وعدے صرف باتوں تک نظر آرہے ہیں عملی طور پر کچھ نہیں کیا جا رہا ۔(جاری ہے)
انہوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف عوام بجلی کی ترس رہے ہیں تو دوسری طرف بجلی کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کا ظالمانہ اقدام ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ شوگرز ملز مالکان کسانوں کے واجب الادا 60ارب روپے ہضم کرنے کے ساتھ ساتھ چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر رہے مگر پنجاب کے حکمران خاموش تما شائی بنے ہوئے ہیں ۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.