مسلم لیگ ہاؤس میں چوہدری شجاعت حسین کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب

جمعہ 30 جنوری 2015 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین کی69ویں سالگرہ کے موقع پر مسلم لیگ ہاؤس میں میاں عمران مسعود سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ پنجاب کی زیر قیادت سالگرہ کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں کن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی،شیخ عمر حیات ،خواجہ طاہر ضیاء ،ناصر رمضان گجرسابق رکن اسمبلی ثمینہ خاور حیات ،ماجدہ زیدی،، نصیر آرائیں،کنول نسیم،حافظ عثمان شفیق ،وسیم رومی ،خاور حیات،سجاد بلوچ،ارشد شاہ،شیخ عمر،پرویز مائیکل،چوہدری اشرف،فیاض بھٹی، و دیگر عہدیداران د کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں چوہدری شجاعت حسین کی سیاسی ، سماج خدمات کو اعلیٰ الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی درازی عمر کیلئے دعا کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں عمران مسعود نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں مسلم لیگ مضبوط ،فعال اور منظم ہوئی ہے چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ وفاق کو مضبوط کرنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے ۔پاکستان میں آئے بحرانوں کو حل کرنے کیلئے چوہدری شجاعت حسین کا مدبرانہ کردار قابل تعریف اور لائق تحسین ہے ۔

متعلقہ عنوان :