Live Updates

عمران خان کا کراچی کے تاجروں کو مبینہ دھمکیوں پر سخت برہمی کا اظہار،

بزنس مین کمیونٹی کو دھمکیاں دینا پاکستان کیخلاف سازش ہے،کراچی تاجروں کے ساتھ ہم کھڑے ہوں گے، پولیس غیرسیاسی نہیں ہوگی تو کراچی میں امن نہیں ہوگا رینجرز مکمل طور پر مسئلہ حل نہیں کرسکتی ،حکومت نے پیٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی نہ کرکے 600 ارب روپے اضافی کمائے، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہونی چاہئے، انتخابی دھاندلیوں سے متعلق پیر کو الیکشن کمیشن میں ایک اور پٹیشن لے کر جارہا ہوں ، سینٹ الیکشن میں ووٹ خفیہ نہیں اوپن ہونی چاہیے،تحریک انصاف کے سربراہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 30 جنوری 2015 22:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کراچی کے تاجروں کو مبینہ دھمکیوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بزنس مین کمیونٹی کو دھمکیاں دینا پاکستان کیخلاف سازش ہے کراچی تاجروں کے ساتھ ہم کھڑے ہوں گے، پولیس غیرسیاسی نہیں ہوگی تو کراچی میں امن نہیں ہوگا، رینجرز مکمل طور پر مسئلہ حل نہیں کرسکتی حکومت نے پیٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی نہ کرکے 600 ارب روپے اضافی کمائے، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہونی چاہیے ، انتخابی دھاندلیوں سے متعلق پیر کو الیکشن کمیشن میں ایک اور پٹیشن لے کر جارہا ہوں  سینٹ الیکشن میں ووٹ خفیہ نہیں اوپن ہونی چاہیے ۔

جمعہ کو کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کراچی میں تاجروں کو مبینہ دھمکیوں سے متعلق خبروں پر متحدہ قومی موومنٹ اور الطاف حسین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کراچی تاجروں کے ساتھ ہم کھڑے ہوں گے، بزنس مین کمیونٹی کو دھمکیاں دینا پاکستان کیخلاف سازش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پیٹرولیم قیمتیں 56 فیصد کم ہوئیں، 40 فیصد بجلی بھی تیل سے بنتی ہے، حکومت نے پیٹرولیم نرخ میں مناسب کمی نہ کرکے 300 ارب روپے اور بجلی کی مد میں بھی 300 ارب روپے کمائے، پیٹرول کی قیمت 20 روپے مزید کمی سے 58 روپے فی لیٹر ہونی چاہئے، حکمران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے سرچارج لگا رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ فوج دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑرہی ہے، حکومت امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں کررہی، معیشت کو نقصان ہوا اور کسی نے استعفیٰ نہیں دیا، پاکستانی تاریخ میں اس سے زیادہ نااہل حکومت نہیں دیکھی، انتخابی دھاندلی سے متعلق پیر کو الیکشن کمیشن میں پٹیشن لے کر جاوٴں گا، ملک میں انصاف کے نظام کو مذاق بنایا ہوا ہے۔

عمران خان نے کہاکہ پاکستان میں بادشاہت ہے یا جمہوریت؟، نواز شریف بتائیں بچوں کے پاس پیسہ کہاں سے آیا؟، سوالوں کا جواب نواز شریف سے چاہئے  درباریوں سے نہیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا پولیس میں فرق ہے، سروے کرالیں، پنجاب میں مجرموں کو پولیس میں ڈالا جارہا ہے، پولیس غیرسیاسی نہیں ہوگی تو کراچی میں امن نہیں ہوگا، رینجرز مکمل طور پر مسئلہ حل نہیں کرسکتی عمران خا ن نے کہاکہ فوج دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑرہی ہے، حکومت امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں کررہی، معیشت کو نقصان ہوا اور کسی نے استعفیٰ نہیں دیا، پاکستانی تاریخ میں اس سے زیادہ نااہل حکومت نہیں دیکھی، ملک میں انصاف کے نظام کو مذاق بنایا ہوا ہے۔

سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ سینیٹ کی ووٹنگ خفیہ نہیں بلکہ اوپن ہونی چاہئے۔عمران خان نے کہاکہ تحریک انصاف نے انسداد دہشتگردی کیلئے حکومت کا ساتھ دیا، تاکہ یہ طعنہ نہ سننا پڑے کہ تحریک انصاف رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ اب شدت پسندوں کا مقابلہ کرنے کیلئے کوئی بہانہ نہیں رہ گیاحکومت کو فوری ایکشن لینا چاہئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات