ملک کے کونے کونے سے دہشت گردوں کا قلع قمع کریں گے،خورشید شاہ کی شکار پور دھماکے کی مذمت

جمعہ 30 جنوری 2015 21:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے شکارپور میں امام بارگاہ میں بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کے کونے کونے سے دہشت گردوں کا قلع قمع کریں گے اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے اعادہ کیا کہ ہم ملک کے کونے کونے سے دہشت گردوں کا قلع قمع کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کریں اور ملوث عناصر کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں۔ خورشید شاہ نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :