ریسکیو15بلڈنگ اور حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے تین دہشت گردوں کو47،47بار موت کی سزا کا حکم
عابد اکرم، سرفراز اور شبیر کوعمر قید اور انفرادی طور پر 2کروڑ، 53لاکھ،51ہزار 500 روپے جرمانے کی بھی سزا، تینوں دہشت گروں نے مئی2009میں دونوں دفاتر پر حملہ کیا جس میں26افراد ہلاک اور337زخمی ہوئے تھے ، دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں پراسیکیوٹرز کا مرکزی کردارہے‘ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ رانا مقبول احمد کی گفتگو
جمعہ 30 جنوری 2015 21:49
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نمبر Iنے ریسکیو15بلڈنگ اور حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے حملے میں ملوث تین دہشت گردوں عابد اکرم، سرفراز اور شبیر کو47،47 بار سزائے موت اور ایک بار عمر قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے تینوں دہشت گردوں کو انفرادی طور پر 2کروڑ، 53لاکھ،51 ہزار 500 روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔
ترجمان محکمہ پراسیکوشن کے مطابق 27مئی 2009 کو مسلح دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ہمراہ لاہور میں ریسکیو 15 کی مرکزی بلڈنگ اور حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کیا جس میں 26افراد جاں بحق اور 337زخمی ہوئے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملے کے بعد سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی اور انہیں گرفتار کیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.