مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا ملک بھر میں تین روزہ سوگ ، سند ھ بھر میں پر امن پہیہ جام ہڑتال کا اعلان ،

صوبائی و مرکزی حکومت دہشت گردوں اور عوام کو ایک ہی ڈندے سے ہانکنا چاہتی ہے،مٹی اور ملک سے محبت کرتے ہیں ،دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کو بے نقاب کرکے رہیں گے ،سب کو شدت پسندی اوردہشتگردی کے خلاف مل کر ایک آواز بننا ہوگا، رہنماؤں کی پریس کانفرنس

جمعہ 30 جنوری 2015 21:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں نے ملک بھر میں تین روزہ سوگ اور سند ھ بھر میں پر امن پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی و مرکزی حکومت دہشت گردوں اور عوام کو ایک ہی ڈندے سے ہانکنا چاہتی ہے،مٹی اور ملک سے محبت کرتے ہیں ،دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کو بے نقاب کرکے رہیں گے ، ہم سب کو شدت پسندی اوردہشتگردی کے خلاف مل کر ایک آواز بننا ہوگا۔

جمعہ کو جاری بیان کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ امین شہیدی نے سانحہ شکار پور پر صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوُں علامہ محمد اقبال کامرانی ،علامہ امتیاز کاظمی،علامہ سید بشیر رضوی اور سید فضل عباس نقوی ایڈوکیٹ کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ شکار پور پر ملک بھر میں تین دن یوم سوگ منایا جائے گا کل سند ھ بھر میں پر امن پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں ہم امید رکھتے ہیں کہ محب وطن اور انسانیت دوست جماعتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس ہڑتال میں ساتھ دیں دہشت گردی کے سب سے زیادہ شکار ملت جعفریہ کو ہی گرفتار کرکے دہشت گردوں کے خلاف آواز اُٹھانے کی سزا دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ہمارے رہنماوُں سے سیکیورٹی واپس لے رہی ہے تاکہ باآسانی دہشت گردوں کا تر نوالہ بن سکیں حکومت دہشت گردی کے روک تھام میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردوں کی پھانسیاں کیوں روک دی ہیں ؟جنوبی پنجاب دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے پنجاب میں دہشت گردی کے مراکز کو کیوں ختم نہیں کیے جا رہا پنجاب حکومت کالعدم جماعتوں کے سامنے بے بس ہیں اور ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جاریا ہے ۔

علامہ امین شہیدی نے کہا سیاسی جماعتیں خصوصا پی پی پی کھل کر بتائے کہ وہ دہشت گردوں کے ساتھ ہیں یا محب وطن عوام کے ساتھ ہم شکار پور کے اس دل خراش واقعے کا ذمہ دار سند ھ حکومت کو ٹھراتے ہیں سند ھ میں آئے دن ملت جعفریہ کا قتل عام ہو رہا ہے لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت ہمارے قتل عام پر تماشہ دیکھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو شدت پسندی اوردہشتگردی کے خلاف مل کر ایک آواز بننا ہوگا۔

حکومت سندھ اور مرکزی حکومت دہشت گردوں اور عوام کو ایک ہی ڈندے سے ہانکنا چاہتی ہے۔علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ حکومت قاتل اور مقتول کے ساتھ ایک ہی ایک جیسا سلوک کر رہی ہے یہ سراسر ظلم اور نا انصافی ہے اور اس ظلم اور نا انصافی کے خلاف ہم احتجاج کریں گے ہم اس مٹی اور ملک سے محبت کرتے ہیں اور اسی ملک میں رہیں گے اور یہاں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو بے نقاب کرتے رہیں گے ۔حکومت دس فیصد مدارس کو منظر عام پر لائے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف ملک بھر میں بے رحمانہ آپریشن کیا جائے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو سیاسی مصلحتوں کے نذر نہ ہونے دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :