بھکر اور گرد نواح میں مبینہ طور پر مردہ جانوروں اور گدھوں کا گوشت فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف ،

پولیس نے چار افراد کو ناجائز اسلحہ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

جمعہ 30 جنوری 2015 21:34

بھکر اور گرد نواح میں مبینہ طور پر مردہ جانوروں اور گدھوں کا گوشت فروخت ..

بھکر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) بھکر اور گرد نواح میں مبینہ طور پر مردہ جانوروں اور گدھوں کا گوشت فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف ، پولیس نے چار افراد کو ناجائز اسلحہ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا بھکر اور گرد نواح میں مبینہ طور پر مردہ جانوروں اور گدھوں کا گوشت فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے محمد امین ،تنویر اور عابد سمیت چار افراد کو ناجائز اسلحہ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

بہل روڈ ریلوے لائن سے ملحقہ آبادی سے تعلق کھنے والے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ کچھ لوگ گدھوں کو زبح کر کے ان کا گوشت بوریوں میں بند کررہے ہیں ، تاہم مقامی آبادی کے لوگوں کے اکٹھے ہونے پر گروہ کے ارکان نے گوشت کو زمین میں دبا دیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس فوری طور موقع پر پہنچ گئی اور مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے حرام گوشت کھالیں اور ناجائز اسلحہ برمد کرلیا ۔ اس سے قبل گذشتہ روز بھی بھکر سے ہی مضرصحت گوشت مسافر بس کے ذریعے روالپنڈی سمگل کرنے کو شش بھی پولیس ناکام بنا چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :