کوئٹہ ، پشین میں سیکیورٹی فورسزنے دہشتگردی کی کارروائیوں کو ناکام بنادیا، تین دہشتگرد گرفتار، اسلحہ گولہ بارود برآمد

جمعہ 30 جنوری 2015 21:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) کوئٹہ میں بارود سے بھرہوئی گاڑی برآمد دہشتگردوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز صو بائی دارالحکومت کوئٹہ ہولناک تباہی سے بچ گیا کوئٹہ میں سیکورٹی اداروں کے اوپر بڑا حملہ نامعلوم بناتے ہوئے حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کے علاقے پنجپائی گلستان جنکشن چوک پر ایک گاڑی کو روکا اور تلاشی لینے پر گاڑی بارود سے لیس تھی جس میں خودکش جیکٹس اور دیگر خطرناک اسلحہ بھی شامل تھا جبکہ موقع پر 3دہشتگردوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد کوئٹہ شہر میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی کرنے والے تھے جس میں حساس اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ شہر اور سیکورٹی اداروں کو ایک بڑی تباہی سے بچالیا اسی طرح سیکورٹی فورسز نے پشین کے علاقے کلی شیخ زئی اور کلی ترک میں سیکورٹی فورسز نے کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے ایک اہم کمانڈر سمیت تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ باردو بھی برآمد ہوا ہے ۔

گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔