امیرجماعت ا سلامی سراج الحق( آج) دوروزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے ،صوبائی سیکرٹریٹ الفلا ح ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے

جمعہ 30 جنوری 2015 21:18

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق آج ہفتہ کو دوروزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے وہ جماعت اسلامی بلوچستان کے اجتماع میں یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گے اور یکم فروری کو سبی جرگہ ہال میں ہونے والے گرینڈقومی جرگہ سے خطاب کریں گے اس جرگہ میں شرکت کیلئے صوبے کے اہم قبائلی عمائدین ،علمائے کرام شریک ہوں گے جس میں صوبے کے سلگتے مسائل کے حل کیلئے تجاویز اور سفار شات مرتب کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ پہنچنے کے بعد جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ الفلاح ہاؤس الگیلانی روڈ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کریں گے پریس کانفرنس کا بعد وہ پشتون خواہ میپ کے چیرمین محمود خان اچکزئی ،گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی کے بھائی کے انتقال پر ان سے تعزیت کریں گے ۔