شکارپور مرکزی امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں،ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن،
حکومت ملزمان کوگرفتارکرکے سخت سے سخت سزا دے ،بیان
جمعہ 30 جنوری 2015 21:06
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں شکارپور مرکزی امام بارگاہ میں خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ وفاقی اور سندھ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے یہ سانحہ رونما ہوا۔ شکارپور میں اس سے پہلے بھی دہشت گردی کے کئی واقعات ہو چکے ہیں لیکن سندھ حکومت اپنی بے حسی اور نا اہلی کی وجہ سے ان واقعات کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔
حکومتی اقدامات صرف میڈیا میں بیانات کی حد تک محدود ہے۔(جاری ہے)
دہشت گرد آزاد اور دنددناتے پر رہے ہیں ان کے خلاف اقدامات نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ حکومت پورے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرے اور گرفتار ملزمان کو سخت سے سخت سزا دے کر ان کو نشان عبرت بنائے۔ حکومت ان دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور ان کے لیے نرم رویہ رکھنے والوں سے بھی سختی سے نمٹے اور تمام کلعدم دہشت گرد تنظیموں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف کریک ڈاون کرے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن شکار پور سانحے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کے لیے شفایابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.