حکومت سندھ شکارپورواقعہ کی ذمہ دارہے، عوام آج سانحہ کے سوگ میں اپنے کاروبار بند رکھیں،مرزا یوسف حسین
جمعہ 30 جنوری 2015 20:57
کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت سانحہ شکار پور پر منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کے دوران مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا کہ اس دردناک سانحہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،حکومت سندھ اس واقعہ کی ذمہ دارہے۔
(جاری ہے)
عوام ہفتے کو اس سانحہ کے سوگ میں اپنے کاروبار بند رکھیں، کیونکہ اتنے بڑے پیمانے پر ہونیوالی قتل و غارت گیری پوری پاکستانی قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے ،وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عوام کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے اور کالعدم جماعتوں کو کھلی چھٹی دیدی گئی ہے جو آزادی کیساتھ ملت جعفریہ کو نشانہ بنا رہی ہے ،اجتماع سے علامہ اظہر حسین نقوی،صغیر عابد رضوی،سید علی اوسط،سہیل مرزا ،رضی حیدر اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ عوام کی جانوں سے کھیلنے والوں کا محاسبہ کریں بصورت دیگر ملک گیر سطح کا احتجاج اور وزیر اعلیٰ ہاوٴس کا گھیراوٴ کیا جائیگا،انہوں نے افواج پاکستان سے کہا کہ وہ سندھ میں بھی آپریشن ضرب عضب شروع کریں تاکہ انسانیت کا خون بہانے والوں کا قلع قمع ہوسکے،انہوں نے زخمیوں کی صحتیابی اور شہداء کیلئے دعا بھی کی۔
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.