کوئٹہ، حاجی جانو کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے،نواب سلمان خلجی

جمعہ 30 جنوری 2015 20:53

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) چیئرمین عوامی مجلس عمل پاکستان سربراہ خلجی قبائل چیئرمین خلجی قومی اتحاد نواب سلمان خلجی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ایک عزیز حاجی جانو ولد حاجی جمال جوکہ مال مویشوں کا کاروبار کرتا ہے کو 13مارچ 2010کو علاج کی غرض سے آیا تھا سول ہسپتال سے نکلنے کے بعد آج تک اس کے بارے میں کچھ معلوم نہیں کہ وہ کہا ہے انہوں نے بات جمعہ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں دیگر قبائلی عمائدین کے ہمرا ہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ ہماری اطلاع کی مطابق حاجی جانوں ایک ادارے کے پاس ہیں ہمار مطالبہ ہے کہ اگر اس کے خلاف کوئی کیس موجود ہے تو اس پر مقدمہ کھلی عدالت میں چلایاجائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب سے حاجی جانولاپتہ ہوا ہے اس کے گھر والے سخت پریشان ہے اس لئے ہمار ا مطالبہ ہے اس کو فوری طورپر بازیاب کیا جائے تاکہ اس کے گھر والوں کی پریشانی ختم ہوجائے ہمیں ابھی تک یہ بھی معلوم نہیں کہ وہ کس حا ل میں ہے انہوں نے کہا کہ اگر جلد ازجلد حاجی جانو کو بازیاب نہیں کیا گیا تو ہم اپنے آئندہ لائحمہ عمل کا اعلان جلد کرئنگے اور اسلسلے میں اپنے قبائل کے معتبرین کا اجلاس طلب کرینگے اور فیصلے کا اعلان کرینگے انہوں نے کہاکہ ہم اس بات پر ابھی بھی قائم ہے کہ اگر حاجی جانو پر کوئی کیس ہے یا اس نے کوئی جرم کیا ہے تو اس کے خلاف کھلی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے ۔