مجلس وحدت مسلمین کا سانحہ شکار پور پر آج سند ھ بھر میں پر امن پہیہ جام ہڑتال ، ملک بھر میں تین روزہ یوم سوگ کا اعلان،
پیپلز پارٹی کی حکومت ہمارے قتل عام پر تماشہ دیکھ رہی ہے،پی پی کھل کر بتائے وہ دہشتگردوں یا محب وطن عوام کے ساتھ ہے، ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جاریا ہے،جنوبی پنجاب دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ،دہشت گردی کے مراکز کو کیوں ختم نہیں کیے جا رہاہے ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ امین شہیدی کی ہنگامی پریس کانفرنس
جمعہ 30 جنوری 2015 20:52
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ امین شہیدی نے سانحہ شکار پور پر ملک بھر میں تین روزہ یوم سوگ اور آج ( ہفتہ ) کو سند ھ بھر میں پر امن پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ محب وطن اور انسانیت دوست جماعتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس ہڑتال میں ساتھ دیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سانحہ شکار پور پر صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں علامہ محمد اقبال کامرانی ،علامہ امتیاز کاظمی،علامہ سید بشیر رضوی اور سید فضل عباس نقوی ایڈوکیٹ کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ علامہ امین شہیدی نے سانحہ شکار پور کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے اپنی پریس کانفرنس میں شہدائے شکار پور کو فراموش کرکے دہشت گردوں کو خوش کیا جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں دہشت گردی کے سب سے زیادہ شکار ملت جعفریہ کو ہی گرفتار کرکے دہشت گردوں کے خلاف آواز اُٹھانے کی سزا دی جارہی ہے کالعدم جماعتوں کو تو وزیراعلیٰ ہاوُس بلا کر ان کے خلاف کاروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کروا رہے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.