تنظیمات اہلسنّت کے زیراہتمام غوث اعظم ،ریلی (آج) مزارحضرت شاہ دولہاسبزواری کھارادر سے نکالی جائے گی،شبیرابوطالب

جمعہ 30 جنوری 2015 20:45

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)تنظیمات اہلسنّت کے زیراہتمام غوث اعظم ریلی آج بروزہفتہ رات دس بجے مزارحضرت شاہ دولہاسبزواری کھارادر سے نکالی جائے گی، جومختلف راستوں سے ہوتی ہوئی بابری چوک (گرومندر) پر اختتام پذیر ہوگی۔ جمعیت علماء پاکستان اس سلسلے میں مزارحضرت چھٹن شاہ بابا پر کیمپ لگائے گی۔

(جاری ہے)

جے یوپی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمدشبیر ابوطالب نے کیمپ کی تیاری کے جائزے کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اہلسنّت کی تمام جماعتوں اور تنظیمات کی جانب سے یوم حضورسیدناغوث الاعظم دستگیر کی مناسبت سے ریلی نکالی جارہی ہے جس میں عاشقان مصطفےٰ بھرپورشرکت کریں گے ، اس ریلی سے اہلسنّت کے قائدین خطاب کریں گے۔