گیارہ حساس یو نین کونسلوں میں انسداد پو لیو مہم اختتام پذیر، مشکلات کے باوجو د مہم بہتررہی ،

87 فیصد ٹارگٹ حا صل ہوا،کمشنر کراچی ،عالمی ادارہ صحت کا اظہار اطمینان،چار لاکھ 72 ہزار 500 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ، کمشنر کو بریفنگ

جمعہ 30 جنوری 2015 20:43

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں ان کے دفتر کراچی کی گیارہ حساس یو نین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ای ڈی او صحت ، ایس ایس پی اعجاز ہاشمی، ٹاؤن ہیلتھ افسران اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں نے شر کت کی۔ ٹاؤ ن ہیلتھ افسران نے اپنے اپنے علاقوں میں انسداد پولیو مہم میں کی جا نے والی کوریج کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

کمشنر کراچی کو بتا یا گیا کہ مہم کے آخری روز 87 فیصد کوریج ہوئی ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ مہم چو تھے روز بھی جا ری رہی۔اجلاس میں بتا یا گیا کہ حساس یو نین کو نسل سونگل،منگھوپیر، گجرو، اتحاد، چشتی نگر، اسلامیہ کالونی، فردوس کالونی ،مظفرآباد، مسلم آباد، چکرا گوٹھ اور ریہڑی میں چار لاکھ 72 ہزار 500 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یو نین کونسل مظفرآبادمیں سو فیصد کوریج ہوئی جبکہ یونین کونسل ریہٹری میں 99 فیصد ، یونین کونسل سونگل میں 97 ۔

فیصد یونین کونسل اتحاد اور یونین کونسل چشتی نگر دونوں میں 96 فیصدمنگھو پیر یونین کونسل میں 95 فیصدکوریج ہوئی اجلاس کو بتا یا گیا بیشتر یونین کونسلوں میں واقع اسکولوں اور مدرسوں میں بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے ہدایت کی کہ جو بچے پولیو کے قطرے پینے سے رہ گئے ہیں انھیں پولیو کے قطرے پلانے کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :