شکارپور امام بارگاہ سانحہ کی مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے مذمت

جمعہ 30 جنوری 2015 20:43

شکارپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) شکارپور امام بارگاہ سانحہ کی تنظیم اصلاح الفرقان ال حسینیہ نقشبندیہ جماعت اہل سنت ضلع شکارپور کے رہنماوٴں سید تنصیر احمد علوی حسینی،جے یو پی کے صوبائی رہنما مفتی شفیق احمد قادری، قادری تحریک کے علامہ فاروق احمد قادری جے یو آئی کے قائم مقام ضلعی امیر مولانا عبداللہ پہوڑ، قاری مجیب الرحمٰن،مولانا عبدالفتاح مہر ، چیببر آف کامرس ، اناج منڈی کے صدر سمیع اللہ شیخ، صرافہ ایسوئیشن ، کلاتھ مرچنٹ ایسوسی ایشن شکارپور بچاؤ تحریک کے چیئرمیں میاں ظفرعلوی،شکارپورعوامی اتحاد کے صدر عبدالستار کلادی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلع جنرل سیکریٹری ڈاکٹر بشیر بروہی ، سٹی شکارپور کے صدر علی احمد ملک سیاسی و سماجی تنظیوموں نے اس سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کو قانون کی گرفت میں لانے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب جماعت وحدت المسلمیں کے کال پر کل شکارپور میں ہڑتال کی جائے گی جس کی حمایت شکارپور بچایو تحریک سمیت شکارپور عوامی اتحاد کے صدر سمیت دیگر تنظیموں نے حمایت کرتے ہوئے تیں دن سوگ کا اعلان بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :