ڈسکہ، سول ہسپتال میں خسرہ کے انجکشن ختم ، دور دراز سے آنیوالے سائلین ذلیل و خوار ہونے لگے

جمعہ 30 جنوری 2015 20:19

ڈسکہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)سول ہسپتال میں خسرہ کے انجکشن ختم دور دراز سے آنیوالے سائلین ذلیل و خوار ہونے لگے اعلیٰ حکام نوٹس لیں علاقہ کی سیاسی وسماجی حلقوں کی دہائی تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھرمیں شروع ہونیوالی خسرہ مہم میں چھ سال سے دس سال کے بچوں کو خسرہ کے انجکشن لگوانا قومی فریضہ کہاگیا ہے مگر سول ہسپتال میں ایم ایس ڈاکٹر ظفر اعوان کی ملی بھگت سے گزشتہ دو روز سے خسرہ کے انجکشن ختم ہوگئے جسکی وجہ سے دور دراز سے اپنے بچوں کو خسرہ کے انجکشن لگوانے کیلئے آنیوالے سائلین سول ہسپتال کے چکر لگالگاکرتھک گئے ہیں جب وہ سول ہسپتال میں خسرہ کا انجکشن لگوانے کیلئے آتے ہیں تو عملہ سول ہسپتال یہ کہہ کر واپس بھیج دیتاہے کہ خسرہ کے انجکشن ختم ہوگئے ہیں کل آکر لگوا لیں جس کی وجہ سے خواتین ذلیل و خوار ہونے پر مجبور ہوگئیں علاقہ کی سیاسی وسماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ‘کمشنر گوجرانوالہ اور ڈی سی او سیالکوٹ سے مطالبہ کیاہے کہ ایم ایس کی ملی بھگت سے سول ہسپتال میں خسرہ کے انجکشن ختم ہونے کانوٹس لیاجائے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے رابطہ کرنے پر ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر ظفر اعوان نے بتایاکہ تین روز سے انجکشن ختم ہوگئے ہیں ہم نے انجکشن منگوانے کیلئے چٹھی لکھی ہوئی ہے مگر ابھی تک انجکشن مہیا نہیں کئے گئے جب مہیا کئے جائینگے تب لگا دینگے