دہشتگردی کے ذریعے قوم اور حکومت کے عزم کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا ،صدر ممنون حسین ،

زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ،صدر کی متعلقہ حکام کو ہدایت

جمعہ 30 جنوری 2015 19:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے ذریعے قوم اور حکومت کے عزم کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ممنون حسین نے شکار پور میں نماز جمعہ کے دوران امام بارگاہ میں دھماکہ کی شدید مذمت کی اپنے مذمتی بیان میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے صدر مملکت نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

صدر مملکت نے عسکریت پسندوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ اقدامات سے انتہاء پسندی کی لعنت کے خلاف حکومت اور عوام کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :