ٹرسٹ بورڈ سول ڈیفنس کی ٹریننگ شروع کرنے والا پہلا ادارہ ،دوسرے ادارے بھی اسکی تقلید کریں‘ صدیق الفاروق،

قوم کو بڑا نقصان ہوا ایک مرتبہ ملک دو ٹکڑے ہوا دوسری مرتبہ دہشت گردی آ گئی‘چےئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کا تقریب سے خطاب

جمعہ 30 جنوری 2015 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاورق نے کہا ہے کہ ٹرسٹ بورڈ پہلا ادارہ ہے جس نے سول ڈیفنس کی ٹریننگ شروع کی ، دوسرے ادارے بھی اسکی تقلید کریں ، اس کے ذریعے حادثات سے بچا جا سکتا ہے جبکہ مضبوط ارادوں سے ہی منزلیں حاصل ہوتی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی ٹریننگ مکمل کرنے والے بورڈ اہلکاروں کے تیسرے بیج کو تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین ٹوٹنے سے ملک و قوم کو بڑا نقصان ہوا ایک مرتبہ ملک دو ٹکڑے ہوا دوسری مرتبہ دہشت گردی آ گئی، آج اگر جمہوریت مضبوط ہوگی تو ملک خوشحال اور ادارے مضبوط ہونگے۔ میں دن رات ٹرسٹ کی بہتری کیلئے کام کر رہا ہوں، اب تمام کام میرٹ اور قانون کے مطابق سرانجام ہونگے جبکہ کرپشن کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

ہم اپنے ملازمین اور طلبا و طالبات کو بھی ایسی ہی ٹر یننگ دلوائیں گے جو ملک کیلئے بہتر ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے کے سیکورٹ اہلکاروں کو اسلحہ چلانے اور کسی بھی قسم کے حادثات سے نمٹنے سمیت نفسیاتی امور اور پیرا میڈیکل کی خصوصی ٹریننگ دی گئی ہے۔ہم نے مندروں اورگوردواروں اور سکولز و کالج میں سی سی ٹی وی کیمرہ سمیت سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے ہیں اور ہمسایہ ملک بھارت سمیت دنیا بھر سے آنیوالے یاتریوں کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی انتطامات کر رکھے ہیں۔

اس موقع پر سیکرٹری خالد علی، آصف رضا شیخ ، ظفر اقبال، غلام سرور، اظہر سلہری، یاسر اصغر مونگا، چوہدری محمد بوٹا، شیخ محمد جاوید، عامر حسین ہاشمی، رانا طارق جاوید ، مسز بشریٰ مجاھد، فراز خلجی ، فضل ربی سمیت دیگر افسران انکے ہمراہ تھے،چیئرمین بورڈ نے سیکورٹی اہلکاروں کی سول ڈیفنس سمیت دیگر خصوصی ٹریننگ کے مناظر دیکھے اور تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں میں تعریفی اسناددیں اور انکے کام اور اعتماد کو خوب الفاظ میں سراہا۔

متعلقہ عنوان :