پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبوں کا دائرہ کار مزید بڑھایا جا رہا ہے‘ قمرالاسلام،
حکومت پنجاب کی کوشش ہے کہ 2018تک پنجاب میں کوئی بچہ سکول سے باہر نہ رہے ‘چےئرمین پنجا ب ایجو کیشن فاؤنڈیشن
جمعہ 30 جنوری 2015 19:24
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) چےئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن قمر الاسلام راجہ نے کہا ہے کہ سکول انرولمنٹ کے اہداف کے حصول کے لیئے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبوں کا دائرہ کار مزید بڑھایا جا رہا ہے تاکہ کوئی بچہ ناخواندہ نہ رہے۔ اپنے ایک بیا ن میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف کے ایجوکیشن سیکٹر ریفارم پروگرام کے تحت صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیئے اقدامات کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
سکولوں میں طالبعلموں کی حاضری بڑھانے پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی کوشش ہے کہ 2018تک پنجاب میں کوئی بچہ سکول سے باہر نہ رہے ۔ اس حوالے سے پنجاب سکول ریفارم پروگرام کے نئے اہداف مقرر کیئے گئے ہیں اور 18پوائنٹس پر مبنی نئے روڈ میپ پروگرام پر عمل در آمدسے صوبے میں ہر بچہ کی تعلیم تک یکساں رسائی ہو گی ۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہاسی طرح پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کے جدید خطوط پر تربیت سے اعلی تربیت یافتہ اساتذہ کا پول دستیاب ہو گاجس سے کوالٹی ایجوکیشن کے حصول میں مدد ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں ہر مستحق بچے کو مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیئے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے مفت تعلیمی ماڈلز متعارف کروائے ہیں ۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر مبنی ان تعلیمی منصوبوں سے 16لاکھ مستحق طلبا ء و طالبات کو گھروں کے نزدیک مفت تعلیم کی سہولتیں میسر آئی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘امریکی میڈیا کا دعوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.