پاکستان سنی تحریک کی اپیل پر ملک بھر میں" یو م تحفظ ناموس رسالتﷺمنایا گیا،

مسلم ریاستوں کے سربراہوں کو توہین آمیز خاکوں ،توہین قرآن پر خطوط ارسال کرینگے ،محمد ثروت اعجاز قادری مسلم حکمران اپنا رخ امریکہ کی بجائے مدینہ منورہ کی طرف کرلیں تو ترقی کیساتھ یہود ہنود کے چنگل سے بھی نجات مل جائیگی،سربراہ پاکستان سنی تحریک

جمعہ 30 جنوری 2015 19:24

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کیلئے مسلم ممالک اپنے اتحاد اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے میں کیوں گھبرا رہے ہیں ،مسلم حکمران اپنا رخ امریکہ کی بجائے مدینہ منورہ کی طرف کرلیں تو ترقی کے ساتھ یہود ہنود کے چنگل سے بھی نجات مل جائے گی ،ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سنی تحریک کی اپیل پر ملک بھر میں یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ مناتے ہوئے جامع غوثیہ مسجد میں نماز جمعہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر توہین آمیز خاکوں کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کی گئیں،جبکہ حیدر آباد ،سکھر ،میرپور خاص ،ٹنڈوالہیار ،نوابشاہ ،ماتلی ،لاڑکانہ پنجاب میں فیصل آباد ،ملتان ،گوجرانوالہ ،لاہور ،راولپنڈی ،جبکہ بلوچستان میں کوئٹہ ،خضدار ،اوستہ محمد ،خیبر پختونخواہ میں پشاور سمیت دیگر شہروں میں یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ ،منایاگیا مساجدوں میں مذمتی قرار دادیں منظور کی گئیں اور توہین آمیز خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ توہین آمیز خاکے شائع کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاکر تشدد کی راہ اختیار کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے ،دین اسلام صبر برداشت کا درس دیتا ہے لیکن سرکار دو عالم کی شان میں گستاخی پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے ،ناموس رسالت کا تحفظ ایمان کا اہم جز ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک دنیا بھر میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی تحریک کواجا گر کرئے گی ،دین اسلام نے اقلیتوں کے تمام مذہبی سیاسی وفلاحی بنیادی اور شہری حقوق کا ہمیشہ تحفظ کیا ہے ، مگر تنگ نظر اور متعصب عالم کفر نے ہمیشہ اسلام کومکروہ نگاہوں سے ہی دیکھا ہے۔

(جاری ہے)

سنی تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی تحریک کو پر امن طریقے سے دنیا بھر میں پھیلائے گی،رسول اکرم ﷺ اور صحابہ نے ہمیشہ امن و محبت سے ہی دین اسلام کا پرچار کیاہے،انہوں نے کہاکہ سنی تحریک مسلم ریاستوں کے سربراہوں کو توہین آمیز خاکوں اور توہین قرآن پر خطوط ارسال کرے گی اور اقوام متحدہ کو بھی مراسلہ جاری کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں نے ہمیشہ پر امن طریقے سے ہی دنیا میں اسلام کا پر چار کیا ہے مگر متعصب مغربی میڈیا مسلمانوں کو پر تشدد راہ اختیار کرنے اور بندو ق اٹھانے پر مجبور کر رہا ہے دنیا میں اسلام کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والوں کے مقابلے میں اب مسلمانوں کو جدید سائنسی علوم اور ٹیکنالوجی کے مطابق ہی شکست دینا ہوگی۔

پر امن جد جہد اور تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی تحریک سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے خواہ کتنی بڑی قربانی ہی کیوں نہ دینا پڑے،عشق نبی میں جینا اور وشق نبی میں مرنا ہمارے لئے بہت بڑی سعادت ہے ۔

متعلقہ عنوان :