ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز کانفرنس میں محفوظ معاشروں کی تعمیرکیلئے حکمتِ عملی کوحتمی شکل دے دی گئی،
سکول سیفٹی پروگرام کے ذریعے ہم اپنے بچوں جو ہمارامستقبل ہیں ،اُن کی زندگیوں کو محفوظ بناسکتے ہیں‘ ڈاکٹر رضوان نصیر
جمعہ 30 جنوری 2015 19:19
لاہو ر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء یسکیو 1122ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ میٹنگ کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز کانفرنس میں پاکستان میں محفوظ معاشروں کی تعمیرکیلئے جامع حکمتِ عملی کو حتمی شکل دے دی گئی،قبل ازیں ڈائریکٹرجنرل ایمرجنسی سروسز ،پنجاب ڈاکٹررضوان نصیر نے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کی ہنگامی میٹنگ بلائی، میٹنگ میں پنجاب کے تمام اضلاع میں سکول سیفٹی، پیچیدہ ایمرجنسیز کی روک تھام،کمیونٹی واچ اور کمیونٹی بیسڈ ڈزاسٹررسک منیجمنٹ پروگرام کوحتمی شکل دی گئی۔
تمام ضلعی ایمرجنسی افسران نے اپنے اضلاع میں ایمرجنسیز کی نوعیت اور تجربات کی روشنی میں مثبت تجاویز دیں، جس پرڈی جی ریسکیو پنجاب نے انہیں فروری کے اواخرتک سکول سیفٹی پروگرام کو نافذ کرنے کی ہدایت کی۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ ضلعی ایمرجنسی افسران نے اپنے اپنے اضلاع کی سطح پرکمیونٹی واچ کے روایتی پہرہ داری کے نظام کو ازسرِنو بافذ کرنے کے عزم کابھی اعادہ کیا،انہوں نے کہاکہ وہ ہرطرح کی ایمرجنسیز کی روک تھام کیلئے کمیونٹی بیسڈ ڈزاسٹررسک منیجمنٹ (CBDRM)کے اجراء کوبھی یقینی بنائیں گے جبکہ کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز (CERTs)کے ذریعے شہریوں کوتربیت دیں گے تاکہ وہ مقامی سطح پرجان و مال کونقصان پہنچانے والے ہزڈز کی نشاندہی، صفائی ستھرائی کانظام، عوامی جلوس کی جگہوں اور مواقع بشمول عید،محرم الحرام اور دیگرمعاشرتی اِکَٹھ کے موقع پرمشکوک سرگرمیوں پرنظررکھیں۔
میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹررضوان نصیر نے مزید کہاکہ 30لاکھ ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کرکے ریسکیو1122نے Saving Livesکے تصورکوحقیقت کاروپ دے دیاہے، اب ہماراموٹوChanging Mindsہے جس کے تحت معاشرتی سطح پرشہریوں کی سوچ بدلنے کے بارے آگاہی دی جائے گی تاکہ ایمرجنسی ہونے سے پہلے اس کی روک تھام کی جاسکے،انہوں نے کہاکہ ریسکیو1122نے CERTsکے قیام کے ساتھ ہی پنجاب کے تمام تحصیلوں میں کمیونٹی بیسڈڈزاسٹر رسک ریسپانس(CBDRM) پروگرام کونافذ کردیاہے جس کے ذریعے ہم محفوظ ، صحت مند اور توانا معاشروں کی تعمیر کرسکیں گے ۔انہوں نے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کوہدایت کی کہ وہ اس پروگرام کو نافذ کریں اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں جبکہ سکول سیفٹی پروگرام کے ذریعے ہم اپنے بچوں جو ہمارامستقبل ہیں ،اُن کی زندگیوں کو محفوظ بناسکتے ہیں۔انہوں نے ڈی ای اوزکومزید ہدایت کی کہ وہ کمیونٹی واچ کے ذریعے اپنے اپنے اضلا ع میں ہونیوالی مشکوک سرگرمیوں پرنظررکھیں کیونکہ یہ ملک ہماراہے اور ہم نے ہی اسے ریسکیو کرناہے ۔اس موقع پرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈزاسٹرمنیجمنٹ کے نمائندگان بشمول بریگیڈئیر(ر)ساجد نعیم ، کیپٹن آصف اقبال ، کیپسٹی بلڈنگ ماہرین بشمول وسیم احمد؛ڈپٹی ڈائریکٹرٹریننگ ڈاکٹرفرحان خالد، ہیڈ آف کمیونٹی سیفٹی ونگ مس رقیہ بانوجاوید اور کورس کے شرکاء ضلعی ایمرجنسی آفیسرز بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.