سینیٹر شاہی سید کی شکارپور امام بارگاہ میں دھماکے کی مذمت،

فرقہ واریت نے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کردی ہیں،ملک کو بچانے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، صدر اے این پی سندھ

جمعہ 30 جنوری 2015 19:13

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے شکار پور امام بارگاہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہاء پسندی کے عفریت نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ،فرقہ واریت نے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کردی ہیں،ملک کو بچانے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ہم ایک مرتبہ پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ قومی ایکشن پلان فی الفور عمل در آمد کیا جائے عوامی نیشنل پارٹی سندھ واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کے لیے دعا گو ہے ۔