موسم بہار کی شجرکاری مہم 2015 کے دوران12 ملین پودے لگانے کا ہدف مقرر،
مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ماحولیاتی بہتری کے منصوبوں پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ محمد عارف خان، سیکریٹری وزارت کلائمیٹ چینج کی زیر صدارت اجلاس میں چاروں صوبوں اور آزادکشمیر گلگت بلتستان کے اعلی حکام کی شرکت
جمعہ 30 جنوری 2015 19:06
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) موسم بہار کی شجرکاری مہم 2015 کے دوران آزاد کشمیر گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں 12 ملین پودے لگائے جائیں گے۔ اس امر کا فیصلہ سیکریٹری وزارت کلائمیٹ چینج عارف احمد خان کی زیر صدارت وزارت کلائمیٹ چینج میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا گیاجس میں چاروں صوبوں ، آزادکشمیر و گلگت و بلتستان کے سینئر افسران اور مختلف دیگر محکموں ، اداروں ، سول سوسائٹی اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا موسمی تغیرات کے منفی اثرات سے نمٹنے اور ملک میں جنگلات کی کمی دور کرنے کیلئے ضروری ہے کہ تما م شہری شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور وطن عزیز کو سر سبز و شاداب بناکر ماحولیاتی کثافتوں کو دور کریں۔ انہوں نے اس سلسلے میں تمام صوبائی محکمہ جنگلات اور متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہا اور کہاکہ موسمی تغیرات سے پوری دنیا کو اس وقت ماحولیاتی مسائل کا سامنا ہے اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ماحولیاتی بہتری کے منصوبوں پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لئے وفاقی وزیر ماحولیاتی مشاہد اللہ خان کی ہدایات پر خصوصی اقدامات اٹھائے جائے رہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
-
موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے زیادہ فعال اور ذمہ دارانہ عالمگیر مالیاتی تحفظ کا نظام ضروری ہے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.