شکار پور امام بارگاہ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں :الطاف شکور ،
زخمیوں کا سرکاری خرچ پر مکمل علاج اور شہداء کے ورثاء کیلئے تاحیات وظائف مقرر کئے جائیں، دہشت گردی کے خاتمے پر پوری قوم متفق ہے ،نااہلی و کرپشن سب سے بڑی رکاوٹ ہے
جمعہ 30 جنوری 2015 19:02
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے شکار پور امام بارگاہ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے پر پوری قوم متفق ہے ۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں ، بازاروں اور نہتے شہریوں پر حملے کھلی دہشت گردی ہے۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کی ہرواردات حکومت کی کھلی ناکامی ہے۔
دہشت گردی پر قابو پانے میں سب سے بڑی رکاوٹ حکومت، وزراء، انتظامیہ اور پولیس کی نااہلی اور کرپشن ہے۔ سب سے زیادہ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ صوبہ سندھ میں کراچی کے علاوہ کسی بھی شہر میں علاج و معالجے کی مناسب سہولت میسر نہیں ہے جس کی وجہ سے سانحات رونما ہونے کی صورت میں اموات کی تعداد بڑھ جاتی ہیں اورجس یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ حکمرانوں کی نظر میں عوام کی حیثیت کیڑے مکوڑوں سے زیادہ نہیں ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترجمان آئی ایس پی آر نے 2014 کے دھرنے ،پارلیمنٹ پر حملے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دیدی
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں میں شدت جبکہ اہم امدادی راہداریاں بند
-
ترجمان پاک فوج نے سانحہ 9 مئی کی ویڈیوایک بارپھرقوم کودکھا دی
-
9 مئی واقعات، کور کمانڈر حملہ کیس میں مزید 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی
-
9 مئی کے کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا
-
جرمن حکومت کا ملک سے بےخانمانی کے مکمل خاتمے کا منصوبہ
-
گندم بحران سے متعلق صحت مند بحث کی بجائے بس تنقید ہورہی ہے
-
عوام پر ایک اور "بجلی بم" گرانے کی تیاریاں
-
پاکستان: آئی ایم ایف مشن کے دورے سے قبل ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر غور
-
پارٹی کا انتخابی نشان لینے میں ناکام رہنے والا نااہل پارٹی کو بےنشان کرگیا
-
کہتے7 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.