شکار پور: امام بارگاہ میں دھماکا، 49 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی،امام بارگاہ میں ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ، وزیراعظم کی دھماکے کی شدید مذمت
جمعہ 30 جنوری 2015 18:49
شکار پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جنوری۔2015ء) شکار پور کے علاقے لکھی در میں واقع امام بارگاہ میں ہونے والے دھماکے سے 49 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ دہشتگردی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں پر متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ ریسکیو ٹیموں کو علاقے کی تنگ گلیوں کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
واقعہ کے بعد امام بارگاہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ رینجرز اور پولیس نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد معلیٰ امام بارگاہ میں موجود تھی کہ اچانک دھماکا ہوگیا۔ دہشتگردی کے واقعہ کے بعد سندھ بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
شکار پور کے ڈپٹی کمشنر ہادی بخش نے دھماکے میں 49 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔
شیعہ علماء کونسل، جعفریہ الائنس اور وحدت المسلمین نے واقعہ کیخلاف ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے امام بارگاہ دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ دھماکے میں زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔ وزیراعظم کو پیش کی گئی دھماکے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایک مشکوک شخص کے امام بارگاہ میں داخل ہونے کی اطلاعات ہیں. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں بال بیرنگ اور نٹ بولٹ استعمال کئے گئے تاکہ جانی نقصان زیادہ ہو. دھماکے کے بعد زمین پر کوئی گڑھا نہیں پڑا.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.