شکار پور حادثے پر صدر اور وزیر اعظم سمیت دیگر کا اظہار مذمت

جمعہ 30 جنوری 2015 17:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) شکا ر پور میں ہونے والے ہولناک واقعہ پر سیاسی اور مذہبی شخصیات نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد نے امام بارگاہ پر دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر اعلی سندھ نے اس دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی دشنی کے مترادف کہا ہے دھماکے کے اس ہیبتناک واقعہ پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ دھماکہ کرنے والا انسان نہیں حیوان ہے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر خوف کی فضاقائم کرنا چاہتے ہیں تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبادت گاہوں پر حملے انتہائی درجے کی سفاکیت ہے پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ ہمیں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں حکومت کی رٹ کا وجود نہیں ہے امن کی مسلسل دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

دھماکے کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت دیگر مذہبی اور سیاسی رہنماوٴں نے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔