شکار پورامام بارگاہ میں خود کش حملہ ،کوئٹہ میں امام بارگاہوں ،مساجد سمیت وی آئی پی علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

جمعہ 30 جنوری 2015 17:38

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) شکار پور میں امام بارگاہ میں خود کش حملہ کے بعد کوئٹہ میں امام بارگاہوں اور مساجد سمیت وی آئی پی علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سند ھ کے علاقے شکار پور میں امام بار گاہ کے اندر خود کش حملے کی اطلاع کے بعدبلوچستان کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں امام بارگاہوں، مساجد اور وی آئی پی علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی خاص طور پر کوئٹہ شہر میں ریڈ زون میں چیکنگ کا سلسلہ بڑھا دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ شہر کے اندر ایف سی اور پولیس نے ناکہ بندی کر کے چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا خاص طور پر کلے شیشے والی گاڑیوں کی چیکنگ مختلف علاقوں میں جاری تھی ۔جبکہ ریڈ زون کے علاقہ گورنر ہاوس وزیر اعلیٰ ہاوس سول سیکرٹریٹ صوبائی وزراء اعلی بیوروکریٹس سمیت دیگر شخصیات کی رہائش گاہوں اور دفاتر کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔