بنک فراڈ کیس: اعجاز چوہدری کو ضمانت مل گئی

جمعہ 30 جنوری 2015 17:23

بنک فراڈ کیس: اعجاز چوہدری کو ضمانت مل گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کو بنک فراڈ کیس میں عبوری ضمانت مل گئی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور کی بنکنگ عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے صدر اعجاز چوہدری نے بنک آف پنجاب سے پچاس لاکھ روپے کا فراڈ کیا ہے جس کا مقدمہ ایف آئی اے نے درج کیا اعجاز چوہدری نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے شامل تفتیش ہونے کی درخواست کیجسے منظور کر لیا گیا۔ عدالت نے بارہ فروری تک اعجاز چوہدری کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔