چوہدری محمد سرور کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت

جمعہ 30 جنوری 2015 17:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پیپلز پارٹی نے گورنر پنجاب کے عہدے سے مستعفی ہونے والے چوہدری محمد سرور کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دیدی ۔ پیپلز پارٹی پنجاب شعبہ خواتین کی صدر و رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ چودھری محمد سرور جیسے شریف آدمی کا شریف برادران سے گزارا بہت مشکل تھا۔ پاکستان کو جی ایس پی پلس دلانے والے کیساتھ ان کا سلوک کھل کر سامنے آگیا۔

(جاری ہے)

چودھری سرور کی پریس کانفرنس نواز حکومت کی کارکردگی کا منہ بولا ثبوت ہے جس صوبے کاگورنر اپنی زمین مافیا سے واگزار نہ کراسکے وہاں عام آدمی کس حال میں زندگی بسر کررہے ہوں۔بیلم حسنین نے چوہدری محمد سرور کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اگر چودھری محمد سرور پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکرلیں تو انہیں تہہ دل سے خوش آمدید کہیں گے ۔ چودھری سرور نے جن حالات کا ذکر کیا وہ پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی نہ ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :