سندھ ہائی کورٹ نے دوہرے قتل سزائے موت کے قیدی کی سزا عمر قید میں تبدیل ہونے کے بعد جیل رولز طلب کرلیے

جمعہ 30 جنوری 2015 16:31

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے دوہرے قتل سزائے موت کے قیدی کی سزا عمر قید میں تبدیل ہونے کے بعد جیل رولز طلب کرلیے ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس صادق حسین بھٹی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گذار کے وکیل بیرسٹرخواجہ نوید نے موقف اختیار کیا تھا کہ دوہرے قتل میں ٹرائل کورٹ سے سزا یافتہ مجرم فرید بھٹی کی سزا سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس رحمت حسین جعفری نے سزائے موت سے تبدیل کرکے عمر قید میں تبدیل کردی تھی ۔دوہرے قتل میں عمر قید کی سزا 25سال بنتی ہے لیکن جیل حکام نے اپنے رولز میں اس سزا کی مدت 50سال درج کردی ہے ۔عدالت نے 12فروری تک جیل رولز پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :