سندھ ہائی کورٹ نے پینے کے پانی کے نمونے پی سی ایس آئی آر سے ٹیسٹ کراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا

جمعہ 30 جنوری 2015 16:31

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے پینے کے پانی کے نمونے پی سی ایس آئی آر سے ٹیسٹ کراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ندیم اختر اور جسٹس محمد اقبال کلہوڑ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔عدالت نے پانی میں کلورین کی مقدار سے متعلق واٹربورڈ کی رپورٹ مسترد کردی ۔

(جاری ہے)

عدالتی احکامات کے باوجود پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار شامل نہ کرنے پر عدالت نے شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے تین ہفتوں میں پانی میں کلورین کی مقدار پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ سے ٹیسٹ کراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

دوران سماعت درخواست گذار رانا فیض الحسن نے موقف اختیار کیا تھا کہ کراچی کے دو کروڑ عوام کو مضر صحت پانی فراہم کیا جارہا ہے ۔عدالت نے اس سے قبل بھی واٹر بورڈ کو پانی میں کلورین کی مقدار بڑھانے کا حکم دیا تھا لیکن تاحال اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ۔مضر صحت پانی پینے سے پیٹ اور دیگر امراض پھیل رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :