سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی پیر تک ملتوی

جمعہ 30 جنوری 2015 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) اسپیکر سندھ اسمبلی کی پھرتیاں،اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ملتوی ہوگیا، وجہ کورم پورا نہ ہونا بنی۔اسپیکر سندھ اسمبلی صبح دس بجکر چھ منٹ پر ایوان میں پہنچے، تو ایوان کی خالی نشستوں نے انکا استقبال کیا، صرف ڈاکٹر سہراب سرکی اور مکیش کمار چاولہ ہی ایوان میں موجود تھے، اسپیکر نے اپنی نشست پر بیٹھتے ہی اجلاس پیر کی صبح تک ملتوی کرنے کی رولنگ دی۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے سید سردار احمد کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق اجلاس ملتوی کرنے کافیصلہ غلط ہے کیونکہ اسپیکر پہلی اور دوسری گھنٹی بجانے اور انتظار کرنے کا پابند ہے۔خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ کورم پورا نہ کرنا حکومت کی نااہلی ہے، ایم کیوایم کے تمام ایم پی ایز موجود تھے، اجلاس ملتوی کرکے حکومت نے راہ فرار اختیار کی۔سید سردار احمد کا کہنا تھا کہ کورم پورا نہ ہونے کے باوجود اجلاس جاری رکھنے کا معاہدہ ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :