کراچی ، پندرہ پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار

جمعہ 30 جنوری 2015 16:09

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) کراچی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران پندرہ پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دستی‘ بم‘ رائفل اور موٹرسائیکل برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز کراچی کے علاقے سعیدآباد میں پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دستی بم‘ رائفل اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے بتایا کہ وہ پندرہ پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے۔ ملزم کی شناخت عارف عرف انڈا کے نام سے ہوئی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے ملزم کو مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

متعلقہ عنوان :