کراچی ،وزیراعظم نواز شریف کے اجلاس کے دوران گورنر ہاؤس کے باہر احتجا جی مظا ہرہ

جمعہ 30 جنوری 2015 16:08

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) وزیراعظم نواز شریف کے اجلاس کے دوران گورنر ہاؤس کے باہر ٹارگٹ کلنگ سے قتل ہونے والے افراد کے لواحقین نے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز کراچی گورنر ہاؤس میں وزیراعظم کے اجلاس کے دوران گورنر ہاؤس کے باہر ٹارگٹ کلنگ سے قتل ہونیوالے افراد کے ورثاء نے احتجاج کیا جن میں مقتول پولیس اہلکار ارشد محمود تنولی کے والدین اور ایک لیاری سے آئی ہوئی خاتون جس کا کہنا تھا کہ میرے خاوند‘ بیٹے اور بھائی کو ٹارگٹ کلنگ سے قتل کیا گیا ہے۔

شامل ہیں۔ مقتول پولیس اہلکار کی والدہ کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے ارشد محمود تنولی کو 13 جنوری کو قتل کیا گیا تھا پولیس حکام نے ہم سے افسوس تک کرنا گوارا نہ سمجھا اور نہ پولیس نے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا ہے اس لئے میں انصاف کی خاطر گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کے لئے پہنچی ہوں میری وزیراعظم سے اپیل ہے کہ میرے بیٹے کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔